تاریخی سنگ میل
یوم شوکت اسلام
- یوم شوکت اسلام منایا گیا، نہایت کامیاب رہا۔
- سٹوڈنٹس یونین بحال ہوئیں۔ حافظ ادریس، تسنیم عالم منظر شہید، اعجاز شفیع گیلانی اپنی جامعات کے صدر منتخب ہوئے۔
- ڈھاکہ یونیورسٹی کے ناظم جمعیت عبدالمالک کو شہید کر دیا گیا۔
- گوجرانوالہ جماعت کے کارکن محمد اسماعیل شہید ہوئے۔ پلٹن میدان ڈھاکہ میں جماعت کے جلسہ پر مسلح عوامی لیگی حملہ 3کارکن شہید، ایک ہزار زخمی ہوئے۔ انتخابات میں جماعت نے حصہ لیا۔
- مغربی پاکستان میں قومی اسمبلی کی 79نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے۔ 20لاکھ ووٹ ملے، 4حضرات منتخب ہوئے۔
- صوبائی نظام قائم ہوا۔ سید اسعد گیلانی پہلے امیر صوبہ خان سردار علی خاں، امیر صوبہ سرحد، مولانا جان محمد بھٹو امیر صوبہ سندھ، مولانا عبدالعزیز امیر صوبہ بلوچستان مقرر کیے گئے۔