تاریخی سنگ میل
کشمیر میں تحریک جہاد اور یوم یکجہتی کشمیر
- مجاہدین کشمیر کی آمد پر ان کے قیام، طعام اور تربیت کا بندوبست کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ کشمیر میں تحریک جہاد کا نقشہ تیار کرنے میں تعاون کیا گیا۔
- ملک بھر میں پانچ فروری کو پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، جہاد کشمیر ریلیاں ،کشمیر کانفرنسز۔بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ۔علماء کا متفقہ فتویٰ کہ جہاد کشمیر تمام مسلمانوں پر فرض ہے ۔
- عبدالرشید ترابی امیرجماعت اسلامی جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔
- کشمیر کی جماعت نے اتنخابات میں حصہ نہ لیا اور جہاد کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
- لاہور میں کسان ریلی کسان بورڈ کے تحت ہوئی۔ 25ہزار کسان شریک ہوئے۔
- آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا گیا۔ قومی اسمبلی کی 8اور صوبائی اسمبلی کی 19نشستوں پر جماعت کے نمائندے کامیاب ہوئے۔ جماعت نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
- ملک بھر میں 11تا18 جولائی ہفتہ انسداد منکرات منایا گیا ۔
- قصاص و دیت کے قانون کی منسوخی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک
- حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جس میں اسلامی جمہوری اتحاد کو منظم ،متحرک اور فعال بنانے شریعت بل کو بلاتاخیر پارلیمنٹ سے منظور کرانے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو جلد ازجلد روبعمل لانے فیڈرل شریعت کورٹ کو موثر بنانے کیلئے دستور میں ترمیم کرنے پر زور دیا گیا ۔