تاریخی سنگ میل
بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- 15جنوری یوم القدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
- 30جنوری تا5فروری ملک بھر میں ہفتہ جہاد کشمیر منایا گیا۔
- 20فروری کو بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،مال روڈ لاہور پر بہت بڑے مظاہرے کی قیادت امیر جماعت نے کی ۔حکومت نے واہگہ بارڈر سے مینار پاکستان تک ریڈ کارپٹ بچھا رکھا تھالیکن جماعت کے شدید احتجاج کی وجہ سے واجپائی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہائوس تک لایا گیا
- 21فروری کو لاہور میں جلسہ کے دوران پولیس نے سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کو گھیر ا ڈال کر گرفتار کرلیا اوربدترین تشدد کے بعد قیدیوں کی گاڑیوں میں بھر کر ملک کی مختلف جیلوں میں بند کردیا۔
- 26فروری کو اسیران کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایا گیا۔
- 4تا 6مارچ کو امیر جماعت نے لاہور تا راولپنڈی تک احتساب کاروان کی قیادت کی ۔
- 11تا 16اپریل احتساب کاروان ’’ٹرین مارچ‘‘ قائم مقام امیر سید منورحسن کی قیادت میں پشاور سے کراچی تک چلایا گیا۔ہر بڑے اسٹیشن پر بڑے بڑے جلسہ ہائے عام ہوئے ۔
- 23مارچ کو مینار پاکستان پر تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی
- 8مارچ ۔محترم امیر جماعت خرابی صحت اور آپریشن کیلئے رخصت پر چلے گئے ۔
- 28مئی کو ایٹمی پروگرام کے تحفظ کیلئے پورے ملک میں جلسے اور احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے ۔
- خواتین کا سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام ہوا،شباب ملی کا دوروزہ کنونشن ہوا
- 6جولائی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نواز کلنٹن اعلامیہ پر یوم احتجاج منایا گیا۔
- راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ ،لاہور میں کارگل ریلیاں اور بڑے بڑے جلسہ عام منعقد ہوئے ۔
- 22اگست کو جہاد کشمیر کی پشیبانی اسلام آباد خواتین کی فقید المثال ریلی منعقد ہوئی ۔
- اسلامی جمعیت طالبات کا سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
- پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور صوبہ سرحد کے تنظیمی اجتماعات اور ذمہ داران کے کنونشن منعقد ہوئے
- ملک میں بدترین خشک سالی پر منصورہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور امیر جماعت نے خطاب کیا۔
- چیچنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔