تاریخی سنگ میل

آئی جے آئی سے لاتعلقی کا اعلان

  • جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے منشور پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 2مئی کو آئی جے آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
  • 26اپریل 1992کو فتح افغانستان پر ملک گیر یوم تشکر منایا گیا۔
  • 7فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے الحمراء ہال میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں جماعت اسلامی اور سید مودودیؒ کا کردار کے موضوع پر تین روزہ سیمینار سے قومی اور عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہان کا خطاب۔چار براعظموں کے 28ممالک کی 40تنظیموں کے 75مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی ۔
  • جماعت اسلامی کی اپیل پر پورے ملک میں یوم القدس منایا گیا ۔
  • ستمبر میں تحریک محنت کا کل پاکستان سہ روزہ اجتماع واہ کینٹ میں ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں محنت کشوں     اور مزدوروں نے شرکت کی ۔
  • جماعت اسلامی نے ملک گیر انسداد رشو ت ستانی مہم چلائی اور رشوت کے خاتمہ کیلئے 20نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔
  • امیر جماعت کے انتخابات میںقاضی حسین احمد دوسری بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے۔