تاریخی سنگ میل

اتحاد امت کانفرنس

  • جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان گرائونڈ میں شہدائے کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں شہداء کے خاندانوں ،والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
  • جمعیت اتحاد العلماء کے تحت منصورہ میں اتحاد امت کانفرنس ہوئی جس میں اندرون اور بیرون ملک سے زعمائے امت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
  • اکتوبر 93کے انتخابات میں منفی نتائج پر شدید تنقید کے بعد امیر جماعت نے 19جنوری کو استعفیٰ دے دیا
  • 22جنوری کو ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں استعفیٰ قبول کرکے چوہدری رحمت الہٰی کو عارضی امیر منتخب کرلیا گیا
  • 27فروری کو امیر جماعت کے انتخاب میں قاضی حسین احمد صاحب دوبارہ بھاری اکثریت سے امیر جماعت منتخب ہوئے
  • امیر جماعت نے 28مئی تا 2جون ترکی کا دورہ کیا اور رفاہ پارٹی کے زیر اہتمام جشن فتح استنبول میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
  • امیر جماعت نے 18تا26جون برطانیہ کے شہروں لندن ،برمنگھم ،لیسٹر ،نیلسن ،بریڈ ہوم ،اولڈہم ،مانچسٹر اور گلاسگو میں بڑے بڑے اجتماعات اور کشمیر کانفرنسوں میں خطاب کیا۔