تاریخی سنگ میل
حکومت اور فوج کے درمیان مفاہمت کے لیے سوڈان کا دورہ
- عراق پر امریکی حملے پر عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ موقف دینے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر منصورہ مرکز میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کا نمائندہ اجتماع
- جماعت اسلامی کے قیام کی یاد میں یوم تاسیس پر موچی دروازہ لاہور میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد جس میں ایک لاکھ سے زائد کارکنوں نے شرکت کی ۔
- وزیر اعظم پاکستان نواز شریف منصورہ آئے اور امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒکے ساتھ چارگھنٹے طویل مذاکرات کئے۔بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے جماعت اسلامی کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اقرار کیا۔
- یکم فروری کوصوبہ سرحدکے شمالی علاقوںمیں آنے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں
- جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع عام منصورہ میں منعقد ہوا جس سے جماعت اسلامی سمیت ملک کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
- فتح خوست پر قاضی حسین احمد کادورہ خوست و کابل
- سوڈان حکومت اور فوج میں جاری کشمکش کے خاتمہ کیلئے امیر جماعت اسلامی کا مصالحتی مشن پر دورہ ٔسوڈان
- جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے پاس کردہ شریعت ایکٹ کی حمایت کردی اور اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔