تاریخی سنگ میل

بے نظیر حکومت اور کرپشن کے خلاف راولپنڈی دھرنا

  • سوڈان میں نئے پارلیمانی نظام حکومت پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا اور ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
  • 24جون کو بے نظیر حکومت کی کرپشن کے خلاف راولپنڈی میں دھرنا دیا گیا ۔پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے 3کارکن شہید ،70زخمی ہوگئے ۔شہداء کی یاد میں 25جون اور 3جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 4جولائی کو حلقہ خواتین کا تین روزہ اجتماع ارکان منعقد ہوا۔
  • 6اگست کو امیر جماعت کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  • 24اگست کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر قاضی حسین احمد نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
  • امیر جماعت نے 168دنوں میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہرو ں کے 229دورے کئے اور جلسوں سے خطاب کیا جس سے پوری قوم کی زبان پر احتساب کا مطالبہ جاری ہوگیا۔
  • 27,28اکتوبر کو بے نظیر حکومت کے خلاف دھرنا ،5نومبر کو صدر پاکستان فاروق لغاری نے اسمبلی توڑ دی
  • 20دسمبر کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد صاحب لندن میں رحلت فرما گئے ۔
  • ترکی میں نجم الدین اربکان کی رفاہ پارٹی کی کامیابی پر امیر جماعت اسلامی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ترکی گئے جہاں انہوں نے عالمی اسلامی تحریکوں کے زعماء کی کانفرنس سے خطاب کیا اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں