تاریخی سنگ میل
ملی یکجہتی کونسل کا قیام
- امیر جماعت سینیٹر قاضی حسین احمد کی کوششوں سے شیعہ سنی سمیت تمام مسالک کو متحد کرکے 24مارچ 1995 کو ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر ملک گیر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کادن منایا گیا۔
- اس سال حکومت نےest Ban Treaty Coprehensive T(CTBT)پر دستخط کی ناپاک جسارت کی ۔جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام ہوا ۔
- ترجمان القرآن کی اشاعت اور ڈسٹری بیوشن بڑھانے کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی
- جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس منصورہ میں ہوئی۔دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی
- کراچی میں دہشت گردی کے خلاف اور کراچی کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن منائے گئے
- نفاذ شریعت کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے اور مالاکنڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
- بزنس فورم کے زیر اہتمام انٹر نیشنل بزنس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی
- 8,9,10نومبر مینار پاکستان پر سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
- الحمراء ہال میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس ہوئی جس میں اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔
- کل پاکستان امرائے اضلاع کا اجتماع منعقد ہوا