تاریخی سنگ میل

سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب۔

  • 25جنوری کو میاں طفیل محمد رحلت فرما گئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
  • سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب۔
  • حکومت کی پیش کردہ تعلیمی پالیسی کے خلاف جدوجہد ۔مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے مطالبات پیش کئے گئے۔
  1. قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کو پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کیا جائے اور اسے ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم کی نگرانی میں انتہائی جامع اور مستحکم بنیادوں پر تیار کیا جائے ۔
  2. اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر31کے مطابق پاکستان کے نظام تعلیم کی اسلامی تشکیل کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
  3. ایجوکیشن ایکٹ 1976ء کو تعلیمی پالیسی کا حصہ بنایا جائے جس کی روسے نصابات و درسی کتب میں اسلام کے
  4. خلاف کوئی مواد شامل نہیں کیاجاسکتا ۔
  5. صاب تعلیم اور پورے عمل تعلیم کے ذریعے پاکستان کے اساسی نظریے ، قومی تشخص ،قومی سوچ اور اسلامی تہذیب وتمدن کو پروان چڑھایا جائے ۔
  6. اردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے اور ساتھ ہی انگریزی اورعربی زبان کی معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے ۔
  7. عربی زبان کی بطور لازمی مضمون حیثیت جاری رکھی جائے اور جنسی تعلیم کے مضمون کو ختم کیا جائے ۔
  8. قومی آمدنی کا کم ازکم 5فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا جائے ۔
  9. کالجز اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے طلباء کو اجتماعی سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور طلباء کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں ۔