تاریخی سنگ میل
وکلاء تحریک
- مشرف کی غیر آئینی حکومت کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے جدوجہد
- فوجی آمریت کے خاتمے ، ملک کی آزادی ، خودمختاری اور اسلامی تشخص کے تحفظ ، پاکستان کو امریکی استعمار کے استبدادی پنجے سے نجات دلانے کے لئے متحدہ اپوزیشن تشکیل دینے کی کوششیں
- آئین کی مکمل بحالی ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت اور بااختیار الیکشن کمیشن کے قیام کے لئے عملی جدوجہد اور تحریک پر اتفاق رائے پیدا کیاگیا ۔
- سٹیل ملز ،ریلوے ،پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے ملک بھر میں عوامی تحریک
- طلبا یونینز اور ٹریڈ یونینز کی بحالی کی جدوجہد
- ۔باجوڑ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے یوم سیاہ منایا گیا۔
- معطل چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم احتجاج ۔مظاہرے کئے گئے ۔
- 7۔مارچ کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس ۔
- 25مئی۔قومی مجلس مشاورت کا اجلاس
- 27.29مئی ۔کاروان تحفظ پاکستان ۔(راولپنڈی ،گوجرانوالا ،فیصل آباد اور لاہور )
- 30مئی ۔امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ
- 22جون کو ملک بھر میں برطانوی حکومت کی طرف سے گستاخ رسول سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
- 21جولائی ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کئے جانے پر یوم تشکر منایا گیا
- 14اگست ۔جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی
- 30اگست ۔معیشت کے حوالے سے قومی سیمینار
- 2تا 4نومبر سہ روزہ کل پاکستان اجتماع ارکان و امیدواران منعقد ہوا۔
- پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
- اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے کئے گئے۔