تاریخی سنگ میل
ملین مارچ
- 3جنوری ۔امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
- 5۔فروری ۔ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اور پورے ملک میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
- کراچی ،راولپنڈی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،حید رآباد ،مظفر آبا د میںملین مارچ کئے گئے ۔عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔
- سندھ اور سرحد کے سہ روزہ اجتماع اراکین ہوئے ۔
- 28۔جون ۔ایم ایم اے ممبران قومی اسمبلی نے راولپنڈی میں احتجاجی مارچ کیا۔
- 2۔جولائی ۔ایم ایم اے کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی
- 14۔اگست ۔راولپنڈی لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا۔
- امیر جماعت محترم نے ایران ،مراکش،قطر،سوڈان ،لبنان ،بیروت ،ترکی ،ناروے ،برطانیہ ،سعودی عرب ،تشریف لے گئے اور مختلف عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی ،خطاب فرمایا اور عالمی راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔
- بلجیم اور ہالینڈ سے بھی عوامی اجتماعات میں شرکت کی دعوت ملی مگر دونوں ممالک کی حکومتوں نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
- 12۔اکتوبر ۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی کتاب تفہیم الاحادیث کی تعارفی تقریب
- 31۔اکتوبر ۔ایم ایم اے اور اپوزیشن کا اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ۔
- 4نومبر ۔سفراء ،سیاسی و حکومتی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر
- 6.7دسمبر ۔مولا نا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس
- 8۔بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں محترم امیر جماعت کا عشائیہ ۔مختلف اسلامی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ۔
- 18تا 20دسمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مظفر گڑھ سے احتجاجی کاروان کا آغاز پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی جلسے ۔
- 24.دسمبر۔حکومت اور ایم ایم اے کے درمیان ایل ایف او پر سمجھوتہ طے پاگیا۔