تاریخی سنگ میل

امیر جماعت کی رہائی

  • 28جنوری ۔محترم امیر جماعت کو پشاور سے لاہور منتقل کردیا گیا۔
  • 3فروری ۔جامع مسجد منصورہ میں علماء کنونشن منعقد ہوا۔
  • 28فروری محترم امیر جماعت کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
  • 8بھارت میں مسلمانوں پر ہندوئوں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔
  • 29مارچ ۔پورے ملک مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 21اپریل ۔کاروان تحفظ پاکستان لاہور تا راولپنڈی چلایا گیا۔محترم امیر جماعت کو حراست میں لے لیا گیا ۔جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود کاروان راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہوا
  • 30اپریل ۔جنرل مشرف نے صدارتی ریفرنڈم کروایا ۔جماعت اور متحدہ مجلس عمل نے بائیکاٹ کیا۔
  • مینار پاکستان پر عظیم الشان کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  • 22جولائی ۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سربراہان نے صدر پاکستان سے ملاقات کی ۔
  • 28اگست ۔راولپنڈی تا لاہور ٹرین مارچ کیا گیا۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین نے جگہ جگہ خطاب فرمایا
  • 7ستمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ٹرین مارچ شروع ہونے سے قبل ہی سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کولاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ملک محمد اشرف اور اظہر اقبال حسن ٹرین میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے ہر سٹیشن پر عوام سے خطاب کیا۔ملتان پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لیکررات کی ٹرین سے لاہور واپس بھیج دیا۔
  • 4۔اکتوبر ۔مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد ہوا۔
  • 10۔اکتوبر ۔قومی و صوبائی انتخابات ہوئے ۔جس میں متحدہ مجلس عمل نے قومی کی 60اور صوبائی اسمبلیوں کی 100سیٹیں جیت لیں۔