تاریخی سنگ میل
حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب
- جماعت اسلامی نے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں فلسطین کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔
- 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 3 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جماعت کے متعدد قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے فتح سے محروم کیا گیا ہے۔
- جماعت اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ نتائج کو اصلی فارم 45 کے ریکارڈ کی بنیاد پر درست کیا جانا چاہیے۔
- حافظ نعیم الرحمن نے انہیں دی گئی سندھ اسمبلی کی نشست یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی کہ یہ نشست فارم 45 کے مطابق دوسرے امیدوار نے جیتی ہے۔
- اپریل میں، حافظ نعیم الرحمن پانچ سال کی مدت کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے۔
- جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں، غیر منصفانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے استحصالی معاہدوں کے خلاف 14 روزہ عظیم الشان دھرنا دیا۔
- حکومت آئی پی پیز معاہدوں کا جائزہ لینے، بجلی کے چارجز کم کرنے اور تنخواہ دار شہریوں کو ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام پر رضامند ہوگئی۔ آئی پی پیز معاہدوں کی بعد میں ہونے والی تشکیل نو کے نتیجے میں قومی خزانے کے لیے 3 کھرب روپے سے زائد کی بچت ہوئی۔
- ستمبر میں، ہزاروں طلباء نے مفت آئی ٹی ٹریننگ کے لیے کراچی میں "بنو قابل" انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
- 7 اکتوبر کو سرکاری طورپر یوم یکجہتی فلسطین کو منایا گیا۔ امیر جماعت کی کوششوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعفاد ہوا۔
- اکتوبر میں، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ان کے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی۔