تاریخی سنگ میل
"بنو قابل" پروگرام کا آغاز
- یکم جنوری کو جماعت اسلامی کے کارکنان نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور بلدیاتی قانون کے خلاف 28 روزہ دھرنا دیا۔
- فروری میں دوبارہ پولنگ کے بعد، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی کل نشستوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی۔
- اپریل میں، وفاقی شرعی عدالت نے سودی بینکاری کو اسلام کے منافی قرار دیا اور ریاست کو معیشت سے سود ختم کرنے کی ہدایت کی۔ جماعت اسلامی نے کئی سالوں تک اس مقدمے کی پیروی کی۔
- سراج الحق نے سیاسی جماعتوں پرانتخابی اصلاحات پر متفق ہونے کے لیے زوردیا۔ جماعت اسلامی نے تحریک عدم اعتماد اور رجیم چینج کے دوران پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم دونوں میں سے کسی بھی کیمپ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
- تباہ کن سیلاب کے دوران، جماعت اسلامی اور الخدمت نے پورے پاکستان میں وسیع پیمانے پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا کام انجام دیا۔
- جماعت اسلامی کراچی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت ٹرینگ کے لیے "بنو قابل" پروگرام کا آغاز کیا۔ اکتوبر اور دسمبر میں بڑے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیے گئے۔
- حکومت کی جانب سے سابقہ معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد "گوادر کو حق دو تحریک" نے اپنا دھرنا دوبارہ شروع کر دیا۔