ہمارا لائحہ عمل: انفرادی اصلاح سے اجتماعی انقلاب تک

تطہیر ِافکار اور صالح افراد کی تربیت سے شروع ہونے والا ایک جامع و مربوط منصوبہ، جو عوامی خدمت اور معاشرتی اصلاح کے راستے بالآخر ایک عادلانہ اسلامی نظامِ حکومت کے قیام پر منتج ہوتا ہے۔
- تطہیر و تعمیرِ افکار:باطل رسوم و نظریات کا محاکمہ کرتے ہوئےاسلام کی شاہراہِ مستقیم کو یوں نمایاں کرنا کہ یہ فکری تبدیلی انسانی زندگیوں کا رخ موڑ دے
- تنظیم و تربیت:معاشرے کے بکھرے ہوئے صالح عناصر کو ایک مرکز پر منظم کرنا اور ان کی ایسی ذہنی و اخلاقی تربیت کرنا جو نظام کی تبدیلی کا بوجھ اٹھا سکے
- معاشرتی اصلاح: منظم حکمتِ عملی کے تحت تعمیری پروگراموں کے ذریعے سوسائٹی کے ہر طبقے کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنا
- اصلاحِ نظام: مسندِ اقتدار سے بگاڑ کا خاتمہ کرنے اور صراطِ مستقیم پر مبنی صالح نظام جو ایسے معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ بنے، جہاں اللہ کا قانون غالب ہو