حرفِ وفا، حرفِ عمل

جہاں بھی جماعتِ اسلامی کو عوام کی خدمت کا موقع ملا، وہاں عوامی فلاح اور ترقی کو ترجیح دی گئی۔ ہماری سیاسی تاریخ کرپشن کے الزامات سے پاک ہے، جو دیانت دار قیادت اور امانت دار طرزِ حکمرانی کا واضح ثبوت ہے۔
کراچی میں جماعتِ اسلامی کے میئرز کے دورِ ترقی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کی مثالی خدمات، اور خیبر پختونخوا میں جماعتِ اسلامی کے سابق وزراء کی عوامی خدمت اس بات کی گواہ ہے کہ ہم عوام کے وسائل کو امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔
ہم شفافیت، دیانت دار حکمرانی اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرتے ہیں اور عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
- دیانت دار قیادت
- شفاف اور صاف حکمرانی
- عوام کا اعتماد