پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیلنے لگی

پٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی احتجاجی تحریک ملک بھر میں زور پکڑنے لگی ہے۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج چنیوٹ بازار چوک، فیصل آباد میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، جس سے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے فیصل آباد میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں