علامہ اقبال

حیدر آباد سے "ترجمان القرآن" کے نام سے ایک بڑا اچھا رسالہ نکل رہا ہے۔ مودودی صاحب اس کے ایڈیٹر ہیں۔ میں نے ان کے مضامین پڑھے ہیں۔ دین کے ساتھ مسائل حاضرہ پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ ان کی کتاب "الجہاد فی الاسلام" مجھے بہت پسند آئی ہے آپ کیوں نہ انہیں دالا لا اسلام آنے کی دعوت دیں۔ میرا خیال ہے وہ دعوت قبول کرلیں گے۔ اس "الجہاد فی الاسلام" کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہیں کیا بلکہ جنگ اور جہاد کے متعلق اسلام کے جو نظریات ہیں انہیں کسی تاویل یا تفسیر بے فروفربے سے پیش کیا ہے۔ اسلام کے نظریہ جہاد اور اس کے قانون صلح وجنگ پر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتاب "الجہاد فی الاسلام" ایک بہترین تصنیف ہے۔ میں ہر ذہین علم آدمی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس کا مطالعہ کرے۔